۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
مولانا وسیم رضا قمی الکشمیری

حوزہ/ حکومت اور سیکورٹی اداروں سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی تاکید؛ لواحقین سے تعزیت و تسلیت کا اظہار

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ وادی کشمیر کے گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں پیش آئے دلخراش واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر کے نوجوان عالم دین مولانا وسیم رضا کشمیری نے کہا کہ نہتے لوگوں کا خون بہانا بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے، اور ایسے حربوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوتے بلکہ مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

ایران کے شہر قم سے جاری ایک بیان میں انہوں نے گگن گیر سونہ مرگ کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جہاں ایک مقامی ڈاکٹر سمیت سات غیر ریاستی مزدوروں کو بے رحمی سے ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے حملے میں ملوث افراد اور ان کے پشت پناہوں کو اسلام اور انسانیت کا دشمن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام طویل عرصے سے جانی و مالی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔ میں حکومت اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے وحشیانہ حملے روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

مولانا نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .